Skip to main content

آئی ایم ایف اور جی 20 گروپ نے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز سے زائد کا ریلیف دے دیا

پاکستان کے ذمے واجب الادا آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے ایک سال کیلئے ری شیڈول کر دیے گئے



Average exchange rate likely to be Rs172.53 by June 2020 | The ...International Monetary Fund: Latest News, Photos and Videos on ...





اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2020ء) آئی ایم ایف اور جی 20 گروپ نے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز سے زائد کا ریلیف دے دیا، پاکستان کے ذمے واجب الادا آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے ایک سال کیلئے ری شیڈول کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی واپسی معطل کروانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، جس میں انہیں کامیابی مل گئی ہے۔
نہ صرف دیگر ممالک، بلکہ پاکستان کو بھی قرض واپسی کے سلسلے میں ریلیف مل گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جی 20 ممالک کے گروپ نے 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز سے زائد کے قرضوں کی واپسی ری شیڈول کر دی ہے۔ 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا۔
جی 20 گروپ کے اعلان سے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز سے زائد جا ریلیف مل گیا ہے۔ پاکستان کے 12ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ذمےآئی ایم ایف،عالمی بینک، اے ڈی بی، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے تقریباً 12 ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجوارگیوا نے کہاہے کہ قرضوں کی معطلی اس لیے کی گئی تاکہ رکن ممالک کورونا وائرس کی وبا سے موثرطریقے سے عہدہ برآں ہوسکے۔ مختصرمدت کے قرضوں کی فراہمی کانظام آئی ایم ایف کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم فنڈکے تحت وضع کیاگیاہے۔ اس سہولت کے تحت حاصل کردہ قرضہ کورکن ممالک وبا کے دنوں میں ادائیگیوں میں توازن کوبرقرار اورمستحکم رکھنے کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ رکن ممالک کو 145 فیصد تک کوٹہ کی سہولت حاصل ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں (WASI SHAH)

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں مد ہوش اکثر ہوجاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبعیت سو با ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں ادھورے خواب سمجھتا ہوں اورتجھے سوچتا ہوں جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فر خت کی ہوائیں تو شال قر بت کی اوڑھتا اور تجھے سوچتا ہو

ZARA NOOR ABBAS biography

ZARA NOOR ABBAS Born: May 22, 1990 (29 years Old) In Lahore ( Pakistan )   Education : Beaconhouse National University Tarogil Campus Drama: 1.                    Ehde_e_wafa 2.                    Deewary shub 3.                    Parey Hut Love 4.                    Chhalawa 5.                    Qaid 6.                    Lamhy 7.              ...

Koi Mere Liye Tujhsa Nhi Tha

Koi Mere Liye Tujhsa Nahi Tha Sitam Ye Hai Tu Hi Apna Nahi Tha Bagair Uske Mujhe Jeena Padega Kabhi Meine To Ye Socha Nahi Tha Meri Aankho Ka Dhoka Tha Yaqeenan Kabhi Bhi Ishq Ye Sachha Nahi Tha Ye Raaste Har Qadam The Saath Mere Mein Tanha Ho Ke Bhi Tanha Nahi Tha Zamane Ke Liye Hoga Wo Mohsin Mere Haq Mein Kabhi Acha Nahi Tha Muqaddar Ban Gaya Zamreen Wo Hi Jise Meine Kabhi Chaha Nahi Tha