Skip to main content

پنجاب میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کانیاشیڈول جاری


                              Why is Pakistani Punjab much larger than Indian Punjab(see image ...





میٹرک اورانٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلزنہیں ہوں گےبلکہ صرف تھیوری پرچےلئےجائیں گے اور اگر4 جون تک کوروناوائرس ختم نہ ہواتویہ شیڈول منسوخ تصورکیاجائےگا، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین




لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16اپریل2020ء) پنجاب میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلزنہیں ہوں گےبلکہ صرف تھیوری پرچےلئےجائیں گے اور اگر 4 جون تک کوروناوائرس ختم نہ ہواتویہ شیڈول منسوخ تصورکیاجائےگا۔
سینٹرلائزڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کردیاگیاہےاوراب الگ مارکنگ ہوگی۔مراسلے کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی تاریخ کے مطابق امتحانات کی تیاری شروع کر دیں۔مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر 4 جون تک کورونا کورونا وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ کر دیا جائے گا۔


امتحانات کی تاریخوں کی بارے میں بتایا گیا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد ان کے نتائج کا اعلان جولائی کے تیسرے ہفتے میں کر دیا جائے گا جبکہ نویں کلاس تھیوری امتحانات 18 جون سے 27 جون تک ہوں گےاورنتائج کا اعلان ستمبرکے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیرکےامتحانات 29 جون سے 27 جولائی کےدرمیان ہوں گےاورنتائج کااعلان ستمبرکے دوسرے ہفتہ میں ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیرکےامتحانات 10 جولائی سے20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبرکےپہلےہفتہ میں ہوگا ۔یاد رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن اب پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی بات کی جائے تو ملک میں آج کورونا سے مزید 10 اموات، ہلاکتیں 128 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6865تک جا پہنچے ہیں۔ آج ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 566کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں (WASI SHAH)

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں مد ہوش اکثر ہوجاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبعیت سو با ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں ادھورے خواب سمجھتا ہوں اورتجھے سوچتا ہوں جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فر خت کی ہوائیں تو شال قر بت کی اوڑھتا اور تجھے سوچتا ہو

ZARA NOOR ABBAS biography

ZARA NOOR ABBAS Born: May 22, 1990 (29 years Old) In Lahore ( Pakistan )   Education : Beaconhouse National University Tarogil Campus Drama: 1.                    Ehde_e_wafa 2.                    Deewary shub 3.                    Parey Hut Love 4.                    Chhalawa 5.                    Qaid 6.                    Lamhy 7.              ...

Koi Mere Liye Tujhsa Nhi Tha

Koi Mere Liye Tujhsa Nahi Tha Sitam Ye Hai Tu Hi Apna Nahi Tha Bagair Uske Mujhe Jeena Padega Kabhi Meine To Ye Socha Nahi Tha Meri Aankho Ka Dhoka Tha Yaqeenan Kabhi Bhi Ishq Ye Sachha Nahi Tha Ye Raaste Har Qadam The Saath Mere Mein Tanha Ho Ke Bhi Tanha Nahi Tha Zamane Ke Liye Hoga Wo Mohsin Mere Haq Mein Kabhi Acha Nahi Tha Muqaddar Ban Gaya Zamreen Wo Hi Jise Meine Kabhi Chaha Nahi Tha