Skip to main content

عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے کیا منصوبہ بنایا اور پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا ؟ جہانگیر ترین خان پہلی مرتبہ بول پڑے ، انکشاف کر دیا



Dunya NewsWill challenge investigative committee 'if it holds me responsible ...


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ندیم ملک نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والے اور آج کل چینی بحران تنازع میں زیر بحث شخصیت جہانگیر ترین کا انٹرویو کیا ، جس دوران انہوں نے سوال کیا کہ آپ کی آدھی پارٹی اس وقت بہت خوش ہے ، وہ کہتے ہیں ، اچھا ہے جہانگیر ترین کو سزا ملی اور وہ فارغ ہو گیا ، اس نے پارٹی کو قابو میں کر کے رکھا ہوا تھا ؟۔

جہانگیر ترین نے سوال سننے کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اس کی پوری کہانی بتاتا ہوں کہ مخالفت کی بنیادی وجہ نظریے کا فرق ہے ، 2013 کے الیکشن میں ہم بری طرح ہار گئے ، دھاندلی کا شور کیا اور دھاندلی ہوئی ، چندسیٹوں پر ہوئی ۔

جہانگیر ترین کی چند سیٹوں والی بات سن کر ندیم ملک تھوڑا سا چونکے اور انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ” صرف چند سیٹوں پر ؟“جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ میری بات سن لیں ، میں کھل کر بات رہاہوں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس کے بعد میں عمران خان کے پاس گیا اور کہا کہ ہم نے اگلا الیکشن جیتنا ہے ، جس طرح ہم نے پچھلا الیکشن لڑا اور جس طرح ٹکٹیں دیں ، ہم جیت نہیں سکتے ۔جہانگیر نے بتایا کہ عمرا ن خان نے مجھے کہا کہ تمہارا مطلب کیا ہے ؟،میں نے کہا کہ یہ پنجاب کا ڈیٹا ہے ، 50 فیصد سیٹیں جب ہمار ہارے تو ان میں ہمارے امیدوار دوسرے نمبر پر بھی نہیں آئے ، ہم ٹیبل پر ہی نہیں تھے ، ہمارے امیدوار تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر تھے ، اگر پیمانہ لگائیں تو جہاں سکینڈ آئے اور کم از کم بیس فیصد ووٹ لیے ہیں تو 66 فیصد ایسے تھے جہاں ہمیں 20 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے تھے ۔
جہانگیر ترین نے بتایا کہ میں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے امیدوار غلط تھے ، ہم نے امیدوار تبدیل کرنے ہیں ، یہ پنجاب ہے یہاں سیاسی خاندان ہیں جب تک ہم سیاسی خاندانوں کے لوگ نہیں لائیں گے آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے ۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ اس پر پارٹی میں بہت اختلاف ہوا میرے مخالف کہتے ہیں جہانگیر ترین پارٹی ٹیک اوور کرتا ہے ، یہ اپنے لوگ لے کر آیاہے ، بابا یہ میرے لوگ نہیں ہیں یہ سیاسی خاندانوں کے لوگ ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے  اس دفعہ 67سیٹیں جیتیں اس میں 80 فیصد لوگ سیاسی خاندانوں کے ہیں ، 60 فیصد ایسے لوگ ہیں جو سیاسی خاندان کے ہیں اور 2013 کے بعد انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

انہوں نے کہا ان میں سے کافی لوگوں کو پارٹی میں ، میں لایا ہوں اور کچھ خود بھی آئے ہیں جبکہ باقی اور لوگ بھی لائے ہیں ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ سوچ لیں اس وقت جو اسمبلی بیٹھی ہے ، پنجاب میں سے 60 فیصد وہ لوگ ہیں جو سیاسی خاندانوں سے ہیں اور 2013 میں ہمارے ساتھ نہیں تھے ، اس طرح عمران خان وزیراعظم بنے ہیں ۔
یاد رہے کہ چینی اور آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ میں خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کا بھی نام آیا ہے جن کی شوگر ملز نے سبسڈی حاصل کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں (WASI SHAH)

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں مد ہوش اکثر ہوجاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبعیت سو با ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں ادھورے خواب سمجھتا ہوں اورتجھے سوچتا ہوں جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فر خت کی ہوائیں تو شال قر بت کی اوڑھتا اور تجھے سوچتا ہو

ZARA NOOR ABBAS biography

ZARA NOOR ABBAS Born: May 22, 1990 (29 years Old) In Lahore ( Pakistan )   Education : Beaconhouse National University Tarogil Campus Drama: 1.                    Ehde_e_wafa 2.                    Deewary shub 3.                    Parey Hut Love 4.                    Chhalawa 5.                    Qaid 6.                    Lamhy 7.              ...

چیف جسٹس پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لے لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4601 ہو گئی ہے جبکہ چاراور افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے ۔ملک میں اب تک 54 ہزار 706 ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث 45 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ اس وقت سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 2279 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1128 ، کے پی کے میں 620 ، بلوچستان میں 219 ، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 107 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ صوبہ سندھ میں اب تک 349 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 39 ، خیبر پختون خواہ میں 128 ، اسلام آباد میں 10 ، گلگت بلتستان میں 111 ، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض نے کورونا کوشکست دے دی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ا...