Skip to main content

واٹس ایپ نے فارورڈ میسج آگے بھیجنے کی آپشن ختم کردی، اب ایک وقت میں کتنے لوگوں کو میسج فاروڈ کیا جاسکے گا؟






WhatsApp Messenger - Apps on Google Play








سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے 
افواہوں کے آگے بند باندھنے کیلئے فاروڈ میسجز کو آگے بھیجنے کی آپشن ختم کردی تاکہ افواہوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے شائع کیے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اربوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطے کیلئے واٹس ایپ پر انحصار کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس ہم نے یہ سہولت متعارف کرائی تھی کہ جو میسجز فاروڈ ہوتے تھے ان پر ڈبل تیر بنادیتے تھے تاکہ یہ پتا چلے کہ یہ میسج آپ کے پیارے نے خود نہیں لکھا بلکہ فارورڈ کیا گیا ہے، اب ایسے فارورڈ میسجز کو  مزید محدود کیا جارہا ہے اور یہ ایک سے زائد شخص کو ایک وقت میں فارورڈ نہیں کیے جاسکیں گے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ضروری نہیں کہ تمام فاروڈ میسجز ہی افواہوں پر مبنی ہوں لیکن موجودہ حالات میں افواہوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فارورڈنگ کے آپشن کو ایک وقت میں ایک چیٹ تک محدود کیا جائے۔
عام لوگوں کیلئے تو واٹس ایپ نے میسج فارورڈنگ کی آپشن محدود کردی ہے لیکن ڈبلیو ایچ او سمیت 20 ممالک کی صحت کی وزارتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر واٹس ایپ درست معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ حکومتوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر لاکھوں لوگوں تک درست معلومات پہنچا رہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں (WASI SHAH)

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں مد ہوش اکثر ہوجاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبعیت سو با ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں ادھورے خواب سمجھتا ہوں اورتجھے سوچتا ہوں جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فر خت کی ہوائیں تو شال قر بت کی اوڑھتا اور تجھے سوچتا ہو

ZARA NOOR ABBAS biography

ZARA NOOR ABBAS Born: May 22, 1990 (29 years Old) In Lahore ( Pakistan )   Education : Beaconhouse National University Tarogil Campus Drama: 1.                    Ehde_e_wafa 2.                    Deewary shub 3.                    Parey Hut Love 4.                    Chhalawa 5.                    Qaid 6.                    Lamhy 7.              ...

Koi Mere Liye Tujhsa Nhi Tha

Koi Mere Liye Tujhsa Nahi Tha Sitam Ye Hai Tu Hi Apna Nahi Tha Bagair Uske Mujhe Jeena Padega Kabhi Meine To Ye Socha Nahi Tha Meri Aankho Ka Dhoka Tha Yaqeenan Kabhi Bhi Ishq Ye Sachha Nahi Tha Ye Raaste Har Qadam The Saath Mere Mein Tanha Ho Ke Bhi Tanha Nahi Tha Zamane Ke Liye Hoga Wo Mohsin Mere Haq Mein Kabhi Acha Nahi Tha Muqaddar Ban Gaya Zamreen Wo Hi Jise Meine Kabhi Chaha Nahi Tha