Skip to main content

پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

پانچ خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ جائیں گی، ایک ایک پرواز الجیریا، انڈونیشیا، دبئی اور چین جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی


Great people to fly with: PIA crew returns lost money to passenger ...


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 اپریل2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پانچ خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ جائیں گی، ایک ایک پرواز الجیریا، انڈونیشیا، دبئی اور چین جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کی 18، 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے لندن تین پروازیں جائیں گی جب کہ 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے ہی مانچسٹر دو پروازیں جائیں گی۔
اپریل کو پی آئی اے کا خالی طیارہ چین کے شہر چینگڈو جاکر واپسی پر کارگو سامان لائے گا،18 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو اسلام آباد سے لندن اور واپسی پر دبئی سے پاکستانیوں کو لائے گی۔
اس کے علاوہ 18 اپریل کو مانچسٹر جانے والی پرواز واپسی پر الجیریا سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی، 18 اپریل کو کراچی سے مسافروں کو پرواز انڈونیشیا کے شہر جکارتہ لے کر جائے گی اور واپسی پر بھی مسافروں کو لائے گی۔
دوسری جانب آج مسقط سے خصوصی پرواز 170 سے زائد مسافروں کو لے کر لاہو رپہنچ گئی ہے،پرواز آنے والے زیادہ تر مسافر عمان سے ملک بدر کیے گئے ،ملک بدر کیے گئے مسافر کورونا وائرس کے بعد پروازیں بند ہونے کے باعث ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر عمان میں پھنس گئے تھے ۔ مسقط سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے والے مسافروں کا تعلق پنجاب ،خیبر پختوانخواہ ،آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ہے ۔
تمام مسافروں کو ائیرپورٹ سے سات سے چودہ روز کیلئے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں بھجوادیا گیا ۔ کل جمعہ کے روز ایک پرواز کراچی پہنچے گی اورواپسی پر انہی پروازوں میں عمانی شہریوں کو واپس لے جایا جائے گا ،پروازوں کے پاکستانی ائیرپورٹس پر اترنے پر کریو کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی ،لاہور اور کراچی آمد پر ائیرلائن خود جہازوں کو جراثیم سے پاک کرے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں (WASI SHAH)

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں مد ہوش اکثر ہوجاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبعیت سو با ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں ادھورے خواب سمجھتا ہوں اورتجھے سوچتا ہوں جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فر خت کی ہوائیں تو شال قر بت کی اوڑھتا اور تجھے سوچتا ہو

ZARA NOOR ABBAS biography

ZARA NOOR ABBAS Born: May 22, 1990 (29 years Old) In Lahore ( Pakistan )   Education : Beaconhouse National University Tarogil Campus Drama: 1.                    Ehde_e_wafa 2.                    Deewary shub 3.                    Parey Hut Love 4.                    Chhalawa 5.                    Qaid 6.                    Lamhy 7.              ...

چیف جسٹس پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لے لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4601 ہو گئی ہے جبکہ چاراور افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے ۔ملک میں اب تک 54 ہزار 706 ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے باعث 45 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ اس وقت سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 2279 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1128 ، کے پی کے میں 620 ، بلوچستان میں 219 ، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 107 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ صوبہ سندھ میں اب تک 349 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 39 ، خیبر پختون خواہ میں 128 ، اسلام آباد میں 10 ، گلگت بلتستان میں 111 ، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض نے کورونا کوشکست دے دی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ا...