Skip to main content

گورنر سٹیٹ بینک نے مہنگائی میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کاروباری اداروں کو بڑی خوشخبری دے دی



Raza Baqir appointed new governor of State Bank


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آنے والےدنوں میں ملک میں مہنگائی میں کمی کے امکانات ہیں جبکہ اتنے مالی وسائل ہیں کہ آگے کی ضروریات پوری کرلیں گے،جو کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی اگلے تین کی تنخواہیں برقرار رکھیں گے تو انہیں اس کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض دیا جائے گا،ریفارمز کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگئی تھی، اگر یہ وباء پہلے آئی ہوتی تو معیشت کا زیادہ برا حال ہوتا،ایک ہفتے کے اندر 70 ہزار کمپنیز نے بینکس سے 5 ارب کے قرضوں میں ایک سال کی توسیع کروائی ہےسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی آئی ہے مگر آئی ایم ایف اور دوسرے اداروں سے ملنے والی رقم سے آنے والے دنوں میں ذخائر مستحکم رہیں گے۔
نجی ٹی وی چینل 'جیو نیوز' کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے  گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر ضرور کم ہوئے ہیں لیکن اگر یہ وبا ایک سال قبل آئی ہوتی تو اس وقت ذخائر اس سے بھی کم تھے، وبا سے قبل ہماری معیشت کی بنیادیں مضبوط ہورہی تھیں، ذخائر اور کرنسی ریٹ دیگر ممالک کے بھی کم ہوئے ہیں اس لیے ہمیں اسے عالمی پس منظر میں دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سستے ریٹ پر قرضہ لیں، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے بھی سستے ریٹ پر قرضہ لے رہے ہیں، اتنے وسائل ہیں کہ آگے کی ضروریات پوری کرلیں گے جبکہ آگے آنے والی ری پیمنٹس کا انتظام بھی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک میں حالات تیزی سے تبدیل ہورہے تھے جس کے باعث زرعی پالیسی کمیٹی نے ایک ہفتے میں دو اجلاس کیے، وبا کی وجہ سے عالمی صورتحال میں ہونے والی تیزی سے تبدیلی کے بعد پاکستان میں 225 بیسز پوائنٹس میں کمی دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیشنل انویسٹرز پاکستان میں ہاٹ منی میں انویسٹ کرنا چاہتے تھے تو انہیں یہ نہیں کہہ سکتے تھے کے آپ نہ کریں،
 ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ آنے والے دونوں میں مہنگائی کی شرح دیکھ کر شرح سود کا فیصلہ کیا جاتا ہے، کورونا وائرس کا جب معیشت پر زیادہ اثر پڑے گا تو مہنگائی کم ہوگی، پچھلے تین ماہ میں مہنگائی کی شرح بہت کم ہوئی ہے، آگے بھی اس میں کمی کے زیادہ امکانات ہیں،مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے، معاشی سرگرمیوں پر بھی سٹیٹ بینک کی نظر ہے، آنے والے دنوں میں جیسے جیسے مزید معلومات آئیں گی تو مانیٹری پالیسی کمیٹی مزید فیصلے کرنے کے لئے تیار ہوگی،17 مارچ کو شرح سود میں زیادہ کمی اس لئے نہیں کی کیوں کے اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے حالات اتنے خراب نہ تھے، ایک ہفتے میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو مزید کمی کر دی گئی،معاشی پیکج دینے کی وجہ سے جو خسارے میں اضافہ ہوگا اسکی کمی بھی بین الاقوامی اداروں کی فنڈنگ سے پوری ہوجائے گی،سات فیصد کی شرح پر سستے قرضے دینے کی تجویز پہلے سے موجود بزنس کی توسیع کے لئے بھی زیرغور ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت کو درپیش اہم مسئلہ روزگار کا ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے آج سٹیٹ بینک نے ایک سکیم کا اعلان کیا ہے کہ جو کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی اگلے تین کی تنخواہیں برقرار رکھیں گے تو انہیں اس کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض دیا جائے گا، اگر ادارہ ٹیکس دہندہ ہو تو یہ قرض 4 فیصد پر ملے گا،چھوٹے کاروبار کے لیے اس سکیم میں زیادہ فائدہ ہے اور اگر چھوٹے کاروباری اداروں کا تنخواہوں اور اجرت کا خرچہ 20 کروڑ سے کم ہو تو وہ قرض کی صورت میں مل سکتا ہے، خرچہ 20 سے 50 کروڑ کے درمیان ہو تو 75 فیصد قرض مل سکتا ہے جبکہ 50 کروڑ سے زائد کی صورت میں 50 فیصد قرض مل سکتا ہے،سکیم پر بینکوں کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، اگر آپ کاروبار کرتے ہیں اور اپنے بینک سے سکیم حاصل کرنے کے لیے رجوع کرتے ہیں تو ہمیں بینکوں سے ہفتہ وار رپورٹ ملیں گی، یہ سکیم فی الوقت 3 ماہ کے لیے ہے جس کے بعد ہم اس میں ایڈجسٹمنٹ یا توسیع کے لیے بھی تیار ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Six Keys to Understanding Women

1. Recognize that women want to feel connected. Women want to make sure their relationship is on solid ground. After a period of separation — even a day apart — establish that closeness as soon as you can, and everything afterward will flow more freely. This doesn't mean you have to put your own needs completely on hold. For example, if you come home exhausted from a long day at work and your partner wants to talk, try saying, “I'm so glad to see you. I missed you and wondering how your day was going. I want to hear all about it, but I'm tired right now. I need a few minutes to unwind and relax. Can we talk in 15 minutes?” 2. Don't jump into problem-solving mode. If you're not sure what your partner needs at any given moment, it's okay to ask her. You might say, “It sounds like you're really upset. Would you like me to listen, or would you like some suggestions?” 3. If your partner is less interested in  sex  than you are, try a li...
Dukh De Kar Sawal Karte Ho, Tum Bhi GHALIB Kamal Karte Ho, Dekh Kar Pooch Lia Haal Mera, Chalo Kuch To Khayal Karte Ho, Shehr_E_Dil Mein Ye Udasian Kaisi? Ye Bhi Mujh Se Sawal Karte Ho? Marna Chahain To Mar Nahi Sakte, Tum Bhi Jeena Mahaal Karte Ho, Ab Kis Kis Ki Misal Don Tum Ko, Har Sitam Be Misal Karte Ho………….!

کراچی کے تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے، حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے                                                                         LOCK DOWN                                                            اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، تاجر اور مزدور طبقہ کاروبار کی مزید بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا، حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی مدد آپ کے تح...