Skip to main content

کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ، ساری دنیا پریشانی میں مبتلا

                             Pakistan has recorded 3505 confirmed cases of Coronavirus ...





اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے پوری دنیا کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے وار تیز کر دیئے ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 کیسز سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد تعداد4 ہزار 4 پر جا پہنچی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 76 ہزار 343اموات واقع ہوئی ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی ہے ، حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 88 ٹیسٹ کی گئے جس کے بعد کل ٹیسٹوں کی تعداد 39 ہزار 183 پر جا پہنچی ہے ۔

کورونا وائرس سے اب تک 429 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 28 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 2004کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں 932 ، خیبر پختون خواہ میں 500 بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211 ، اسلام آباد میں 83اور آزاد کشمیر میں 18 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
خیبر پختون خوامیں کیسز کم رپورٹ ہوئے ہیں تاہم وہاں پر وائرس کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 15، سندھ میں 17 ، اسلام آباد میں ایک ،گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں ایک شخص انتقال کر گیاہے ۔سندھ میں کورونا وائر س سے اب تک 253 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ، پنجاب میں 25 ،کے پی کے میں 69 ، بلوچستان میں 63 ، آزاد کشمیر میں ایک ، گلگت بلتستان میں 15 اور اسلام آباد میں تین افراد روبصحت ہو گئے ہیں ۔

دنیا کی صورتحال
کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ، مہلک وبا ءسے اب تک 13 لاکھ 62ہزار 162افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 76ہزار 343افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 2 لاکھ 93ہزار 733افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین لاکھ 67ہزار 719تک جا پہنچی ہے اور 10 ہزار 943لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں ۔
امریکہ کے بعد سپین سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 510ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار 798افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم 43ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہے جہاں تعداد 16 ہزار 523 ہو گئی ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ 32 ہزار 547 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، 22 ہزار 837 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں


 ۔ہاؤسنگ سوسائٹی  کے 16 سکیورٹی گارڈز میں کورونا کی تشخیص

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی  کے 16 سکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گارڈز کو ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سوسائٹی کو لاک ڈاؤن کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
آرمی چیف کے حکم پر ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان کی فراہمی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کوئٹہ کے ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ پیر کے روز ڈاکٹرز کی جانب سے حفاظتی سامان نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا تو پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو گرفتار کرلیا تھا۔

قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانتوں پر قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ سپریم کورٹ نے  قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔عدالتِ عظمیٰ نے سنگین جرائم ،نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کردیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Six Keys to Understanding Women

1. Recognize that women want to feel connected. Women want to make sure their relationship is on solid ground. After a period of separation — even a day apart — establish that closeness as soon as you can, and everything afterward will flow more freely. This doesn't mean you have to put your own needs completely on hold. For example, if you come home exhausted from a long day at work and your partner wants to talk, try saying, “I'm so glad to see you. I missed you and wondering how your day was going. I want to hear all about it, but I'm tired right now. I need a few minutes to unwind and relax. Can we talk in 15 minutes?” 2. Don't jump into problem-solving mode. If you're not sure what your partner needs at any given moment, it's okay to ask her. You might say, “It sounds like you're really upset. Would you like me to listen, or would you like some suggestions?” 3. If your partner is less interested in  sex  than you are, try a li...

Saadagi par us ki mar jaane ki hasrat dil mein hai

Saadagi par us ki mar jaane ki hasrat dil mein hai Bas nahin chalta ke phir khanjar kaf-e-qaatil mein hai Dekhana taqareer ki lazzat ki jo usne kaha Maine yah jaana ki goya yah bhi mere dil mein hai Garche hai kis kis buraai se vale baayeen hama zikr mera mujh se behtar hai ki us mahafil mein hai Bas hujoom-e-na umeedi khaak mein mil jayagi yah jo ik lazzat hamari sa_i-e-behasil mein hai Ranj-e-rah kyon khe.nchiye vaamaandagi ko ishq hai uth nahin sakata hamara jo qadam manzil mein hai Jalwa zaar-e-aatish-e-dozakh hamara dil sahi fitana-e-shor-e-qayamat kis ki aab-o-gil mein hai Hai dil-e-shoriida-e-Gaalib tilism-e-pech-o-taab raham kar apni tamanna par ki kis mushkil mein hai

Tumhara Hijar Mana Lon Agar Ijazat Ho تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیا یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو کسے ہے خواہش مرہم گری مگر پھر بھی میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو