کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو صوبوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاوَن سے پورا ملک متاثر ہے، لاک ڈاون کے دوران مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثرہواہے، آج ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا پروگرام شروع کیاگیاہے، ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو 12ہزار روپے پہنچا رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہواہے، یہاں سب سے زیادہ غربت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے 14 اپریل کو صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور غور کیا جائے گا کہ لاک ڈاؤن میں کیسے نرمی لائے جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیت سکتی، چین میں حکومت اور عوام نے ملکر کورونا کے خلاف جنگ جیتی۔
Comments
Post a Comment