Skip to main content

سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب اسلامی ملک نے رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح پر پابندی عائد کر دی

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر عائد کی گئی پابندی کو برقرار رکھنے کا اعلان




Praying Muslim boy for Ramadan Kareem celebration. — Stock Vector ...






اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2020ء) سعودی عرب کے بعد ایک اور عرب اسلامی ملک نے رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح پر پابندی عائد کر دی، کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر عائد کی گئی پابندی کو برقرار رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق اردن کی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رمضان المبارک کے دوران میں بھی مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اردنی حکومت کے ترجمان امجد عدیلہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمرالرزاز نے لاک ڈائون اور مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی کا فیصلہ کرونا وائرس کی وبا کے تعلق سے ہونے والی پیش رفت اور سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔
اس سے قبل کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ یہاں واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے بیشتر اسلامی ممالک میں مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد ہے۔
کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد مسلمانوں کے 2 سب سے مقدس ترین شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہیں۔ دونوں شہروں میں اس وقت کرفیو نافذ ہے۔ عمرہ ادائیگی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے، جبکہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رواں برس حج کے حوالے سے بھی تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کے ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا رواں برس حج کا انعقاد ممکن ہے یا نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Six Keys to Understanding Women

1. Recognize that women want to feel connected. Women want to make sure their relationship is on solid ground. After a period of separation — even a day apart — establish that closeness as soon as you can, and everything afterward will flow more freely. This doesn't mean you have to put your own needs completely on hold. For example, if you come home exhausted from a long day at work and your partner wants to talk, try saying, “I'm so glad to see you. I missed you and wondering how your day was going. I want to hear all about it, but I'm tired right now. I need a few minutes to unwind and relax. Can we talk in 15 minutes?” 2. Don't jump into problem-solving mode. If you're not sure what your partner needs at any given moment, it's okay to ask her. You might say, “It sounds like you're really upset. Would you like me to listen, or would you like some suggestions?” 3. If your partner is less interested in  sex  than you are, try a li...
Dukh De Kar Sawal Karte Ho, Tum Bhi GHALIB Kamal Karte Ho, Dekh Kar Pooch Lia Haal Mera, Chalo Kuch To Khayal Karte Ho, Shehr_E_Dil Mein Ye Udasian Kaisi? Ye Bhi Mujh Se Sawal Karte Ho? Marna Chahain To Mar Nahi Sakte, Tum Bhi Jeena Mahaal Karte Ho, Ab Kis Kis Ki Misal Don Tum Ko, Har Sitam Be Misal Karte Ho………….!

کراچی کے تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے، حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے                                                                         LOCK DOWN                                                            اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، تاجر اور مزدور طبقہ کاروبار کی مزید بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا، حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی مدد آپ کے تح...