Skip to main content

ایدھی سردخانے میں معمول سے دُگنی میتیوں نے کئی سوالات اٹھا دئیے

18روز میں ایدھی سرد خانوں میں مجموعی طور پر 401 میتوں کو لایا گیا




Careem partners with Edhi to add ambulance service | The Express ...


کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل2020ء) ایدھی فاؤنڈیشن نے شہرکے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے لائے جانے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 15مارچ سے دو اپریل تک 18روز میں ایدھی سرد خانوں میں مجموعی طور پر 401 میتوں کو لایا گیا گیا جس میں 220 مرد جبکہ 181 خواتین کی میتیں شامل تھیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق لائی جانے والی 66 میتیں ایسی تھیں جن کی عمر ایک سے 40 سال کے درمیان تھی۔اسی طرح 76 میتیں وہ تھیں جس میں جانبحق ہونے والوں کی عمر 41 سال سے پچپن سال کے درمیان تھی۔میت سرد خانے میں رکھواتے وقت ورثاء کی جانب سے بتایا جاتا تھا کہ انتقال کر جانے والے شخص یا خاتون کو سانس کی تکلیف تھی تاہم کسی بھی ورثا کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ جو مریض کو سردخانے میں رکھوا رہے ہیں اس کی وجہ ہلاکت کیا تھی۔
اور نہ ہی لائی جانے والی میںتوں کا پوسٹمارٹم کیا گیاتھا۔ گزشتہ سال 15 مارچ سے 30 مارچ کے اعدادوشمار کے مطابق 16دنوں میں مجموعی طور پرایدھی سردخانے میں 324 میتوں کو لایا گیا۔دوسری جانب شہر قائد میں 15 روزمیں 300 افراد کی پراسراراموات نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں کورونا سے ملتی جلتی علامات پائی گئیں ، پراسرارطور پر مرنے والوں میں نمونیا، سانس ، پھیپھڑوں میں پانی کی علامات تھی، کئی لوگ مردہ حالت میں لائے گئے اور کئی مریض چند گھنٹے بعد انتقال کر گئے تاہم کورونا تھا یا نہیں تشخیص نہیں کی گئی۔
جناح اسپتال کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیاکہ مرنے والوں میں صرف چند کی لاشوں کو ایکسرے کے لئے بھیجا گیا،ان میں سے ایک خاتون کا ایکسرے کرایاگیا، جس میں مریضہ کے پھپھڑوں میں پانی پایا گیا تھا

Comments

Popular posts from this blog

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں (WASI SHAH)

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں مد ہوش اکثر ہوجاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبعیت سو با ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں ادھورے خواب سمجھتا ہوں اورتجھے سوچتا ہوں جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فر خت کی ہوائیں تو شال قر بت کی اوڑھتا اور تجھے سوچتا ہو

ZARA NOOR ABBAS biography

ZARA NOOR ABBAS Born: May 22, 1990 (29 years Old) In Lahore ( Pakistan )   Education : Beaconhouse National University Tarogil Campus Drama: 1.                    Ehde_e_wafa 2.                    Deewary shub 3.                    Parey Hut Love 4.                    Chhalawa 5.                    Qaid 6.                    Lamhy 7.              ...

Koi Mere Liye Tujhsa Nhi Tha

Koi Mere Liye Tujhsa Nahi Tha Sitam Ye Hai Tu Hi Apna Nahi Tha Bagair Uske Mujhe Jeena Padega Kabhi Meine To Ye Socha Nahi Tha Meri Aankho Ka Dhoka Tha Yaqeenan Kabhi Bhi Ishq Ye Sachha Nahi Tha Ye Raaste Har Qadam The Saath Mere Mein Tanha Ho Ke Bhi Tanha Nahi Tha Zamane Ke Liye Hoga Wo Mohsin Mere Haq Mein Kabhi Acha Nahi Tha Muqaddar Ban Gaya Zamreen Wo Hi Jise Meine Kabhi Chaha Nahi Tha