Skip to main content

چیف جسٹس پاکستان نے کوروناسےنمٹنےکیلئےناکافی سہولتوں پر پہلااز خود نوٹس لے لیا

کورونا وائرس کے وار تیز، پاکستان میں متاثرہ افراد اور اموات میں اضافہ، امریکہ میں وبا قابو سے باہر






تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4601 ہو گئی ہے جبکہ چاراور افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے ۔ملک میں اب تک 54 ہزار 706 ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث 45 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
اس وقت سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 2279 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1128 ، کے پی کے میں 620 ، بلوچستان میں 219 ، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 107 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
صوبہ سندھ میں اب تک 349 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 39 ، خیبر پختون خواہ میں 128 ، اسلام آباد میں 10 ، گلگت بلتستان میں 111 ، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض نے کورونا کوشکست دے دی ہے ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اس وقت تک خیبر پختون خواہ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 22 ہو گئی ہے ، سندھ میں 21 ، پنجاب میں 18 ، گلگت بلتستان میں تین، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک ایک مریض وائرس کے باعث انتقال کر گیا ہے ۔
لاک ڈاﺅن
ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاو کیلئے لاک ڈاون جاری ہے، پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاون پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے 23 مارچ سے سیل بہارہ کہو اور شہزاد ٹاون کا 99 فیصد علاقہ کلیئر قرار دیتے ہوئے کھول دیا، متاثرہ مساجد اور محلقہ گلیاں بند رہیں گی۔
عالمی دنیا میں کورونا کی صورتحال
کورونا وائرس کا خوف اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور مریضوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مہلک وبا کے باعث دنیا بھر میں 95 ہزار 735 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کوروناوائر س سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اس وقت امریکہ ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 33 ہو گئی ہے اور اب تک 16 ہزار 690 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم 25 ہزار 988 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے قدم جما لیے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو تا چلا جارہاہے تاہم پاکستان میں صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں ہے جبکہ امریکہ میں وبا قابو سے باہر ہوتی چلی جارہی ہے ۔


امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر سپین میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 53 ہز ار 222 ہو گئی ہے اور 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم 52 ہزار 165 افراد ٹھیک ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔
اٹلی نے کورونا وائرس کے کیسز پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور آہستہ آہستہ متاثرہ افراد میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے ، اٹلی میں اب تک ایک لاکھ 43 ہزار افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں تاہم جاں بحق افراد کی تعداد تمام ملکوں میں سب سے زیادہ ہے ، مجموعی طور پر اب تک 18 ہزار 279 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 28 ہزار 470 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Six Keys to Understanding Women

1. Recognize that women want to feel connected. Women want to make sure their relationship is on solid ground. After a period of separation — even a day apart — establish that closeness as soon as you can, and everything afterward will flow more freely. This doesn't mean you have to put your own needs completely on hold. For example, if you come home exhausted from a long day at work and your partner wants to talk, try saying, “I'm so glad to see you. I missed you and wondering how your day was going. I want to hear all about it, but I'm tired right now. I need a few minutes to unwind and relax. Can we talk in 15 minutes?” 2. Don't jump into problem-solving mode. If you're not sure what your partner needs at any given moment, it's okay to ask her. You might say, “It sounds like you're really upset. Would you like me to listen, or would you like some suggestions?” 3. If your partner is less interested in  sex  than you are, try a li...

Saadagi par us ki mar jaane ki hasrat dil mein hai

Saadagi par us ki mar jaane ki hasrat dil mein hai Bas nahin chalta ke phir khanjar kaf-e-qaatil mein hai Dekhana taqareer ki lazzat ki jo usne kaha Maine yah jaana ki goya yah bhi mere dil mein hai Garche hai kis kis buraai se vale baayeen hama zikr mera mujh se behtar hai ki us mahafil mein hai Bas hujoom-e-na umeedi khaak mein mil jayagi yah jo ik lazzat hamari sa_i-e-behasil mein hai Ranj-e-rah kyon khe.nchiye vaamaandagi ko ishq hai uth nahin sakata hamara jo qadam manzil mein hai Jalwa zaar-e-aatish-e-dozakh hamara dil sahi fitana-e-shor-e-qayamat kis ki aab-o-gil mein hai Hai dil-e-shoriida-e-Gaalib tilism-e-pech-o-taab raham kar apni tamanna par ki kis mushkil mein hai

Tumhara Hijar Mana Lon Agar Ijazat Ho تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیا یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو کسے ہے خواہش مرہم گری مگر پھر بھی میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو