ٹیلی سکول چینل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ٹیلی سکول چینل بہترین آغازہے،یہ چینل کورونا کےبعدبھی چلناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف دیہاتوں میں آج بھی ٹیچرزنہیں پہنچے وہاں بچے اس ٹیلی سکول چینل کے ذریعے مستفیدہوں گے، ٹیلی سکول چینل میں بہتری کیلئےحکومت جوبھی کرسکی وہ کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ایسے حالات پیدا ہوئے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے ، قوم پر بڑا مشکل وقت ہے، ٹیلی سکول چینل میں جو بھی بہتری ہوئی وہ کر یں گے، ٹیلی ایجوکیشن اور ٹیلی میڈیسن کو ہم دور دراز کے علاقوں میں پہنچا سکتے ہیں، یہ راستہ آگے بڑھنے کا ہے، موبائل فون کی وجہ سے بڑے بزرگ بھی سیکھنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نےٹیلی سکول چینل کاافتتاح کردیا، اس چینل کے ذریعے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محدود ہوجانے والے طلبہ کو تعلیم دی جائے گی۔وزارت تعلیم اور پی ٹی وی کے اشتراک سے شروع کیے گئے چینل پرپہلی جماعت سے لے کر 12 ویں جماعت تک صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک کلاسز ہوں گی۔
Comments
Post a Comment