Skip to main content

آٹا، چینی سکینڈل، وزیراعظم ان ایکشن، جہانگیر ترین زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے برطرف، خسرو بختیار، اعظم سواتی اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل، فخر امام وزیر فوڈ سکیورٹی مقرر

Pakistan PM Imran Khan says India may carry out some sort of ...
NA 154 Lodhran By Election 2018 – Polling Scheme and Results ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آٹا و چینی بحران کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے، کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کردیا،جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بالاآخر منظور کرلیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وزارت اقتصادی امور دیدی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ فخر امام کو وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی قبول کرلیا ہے، تا ہم ایم کیو ایم کے امین الحق کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے،جنہیں وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت صنعت کا قلمدان دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ اقتصادی امور کے وزیر تھے، جبکہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق بابر اعوان وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ہوں گے، جبکہ مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری وزارت تحفظ خوراک و تحقیق ہاشم پوپلزئی کو ہٹاتے ہوئے عمر حمید کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹاد یا گیا۔ دوسری طرف ایک نجی نیوز چینل کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے وزارت صنعت کا قلمدان واپس لینے سمیت شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سربراہی سے بھی ہٹادیاگیا۔ ذرا ئع کے مطابق عبد الرزاق داؤد کو چینی کی برآمد کی اجازت دینے اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ نہ روکنے پر ہٹایا گیا،تاہم انھیں مشیر تجارت اور سرمایہ کاری کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔آٹا چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بحران میں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین ہیں اور انہوں نے چینی پر سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے، ذرائع کا کہنا ہے 25 اپریل کو انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آ نے کے بعد ذمہ دران کیخلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں میں کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، جبکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے، اور حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیاں بھی فائدہ اٹھانے       آٹا، چینی سکینڈل، وزیراعظم ان ایکشن، جہانگیر ترین زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے برطرف، خسرو بختیار، اعظم سواتی اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل، فخر امام وزیر فوڈ سکیورٹی مقررمیں شامل رہیں۔

کابینہ ردوبدل

لاہور (جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)گندم بحران کے باعثصوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے سی ایم آفس میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، جسے وزیر اعلی پنجاب منظور کر لیاہے۔ وزیر اعلی نے نسیم صادق کی کمشنر ڈی جی خان کی عہدہ سے علیحدہ کرنے کی درخواست بھی قبول کر لی۔ سابق ڈائریکٹر فوڈ ظفر اقبال کو بھی او ایس ڈی بنانے ہوئے سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے استعفے میں لکھا ہے کہ بیگناہی ثابت کرنے کیلئے وزارت سے رضا کارانہ طور پر مستعفی ہوتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ایسی ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں۔گزشتہ چند روز سے مجھ پر محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا رہے تھے۔ ہر فورم پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتاہوں،جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں خود کو کسی بھی عہدے کا اہل نہیں سمجھتا۔ سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے ایف آئی اے کی گندم آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد عہدے سے الگ کرنے کی درخواست کی تھی،جسے وزیر اعلی عثمان بزدار نے منظورکرتے ہوئے انہیں سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا۔یادرہے ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا۔ ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 13دسمبر 2019 کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فلورملز پر ساڑھے 7کروڑ روپے کا جرمانہ کیا، فلور ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے جرمانے کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ مسابقتی کمیشن کا تحقیقات کا طریقہ کار بہت سست ہے، 13سال میں مسابقتی کمیشن نے 27ارب روپے جرمانے میں سے 3کروڑ 33 لاکھ وصول کیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ نے گندم نہیں خریدی جبکہ پنجاب کی جانب سے خریدا ر ی میں تاخیر کی گئی، ای سی سی کو بے خبر رکھنے پر صاحبزادہ محبوب سلطان معقول جواب نہ دے سکے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ خیبر پختونخوا گندم کی ضروریات کے حوالے سے پنجاب انحصار کرتاہے، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب گندم خریداری میں پنجاب کی جانب سے تاخیر پر کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے، خیبر پختونخوا کے اس وقت سیکرٹری اور ڈائریکٹر فوڈ ڈیپار ٹمنٹ گندم کی خریداری میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Six Keys to Understanding Women

1. Recognize that women want to feel connected. Women want to make sure their relationship is on solid ground. After a period of separation — even a day apart — establish that closeness as soon as you can, and everything afterward will flow more freely. This doesn't mean you have to put your own needs completely on hold. For example, if you come home exhausted from a long day at work and your partner wants to talk, try saying, “I'm so glad to see you. I missed you and wondering how your day was going. I want to hear all about it, but I'm tired right now. I need a few minutes to unwind and relax. Can we talk in 15 minutes?” 2. Don't jump into problem-solving mode. If you're not sure what your partner needs at any given moment, it's okay to ask her. You might say, “It sounds like you're really upset. Would you like me to listen, or would you like some suggestions?” 3. If your partner is less interested in  sex  than you are, try a li...

Saadagi par us ki mar jaane ki hasrat dil mein hai

Saadagi par us ki mar jaane ki hasrat dil mein hai Bas nahin chalta ke phir khanjar kaf-e-qaatil mein hai Dekhana taqareer ki lazzat ki jo usne kaha Maine yah jaana ki goya yah bhi mere dil mein hai Garche hai kis kis buraai se vale baayeen hama zikr mera mujh se behtar hai ki us mahafil mein hai Bas hujoom-e-na umeedi khaak mein mil jayagi yah jo ik lazzat hamari sa_i-e-behasil mein hai Ranj-e-rah kyon khe.nchiye vaamaandagi ko ishq hai uth nahin sakata hamara jo qadam manzil mein hai Jalwa zaar-e-aatish-e-dozakh hamara dil sahi fitana-e-shor-e-qayamat kis ki aab-o-gil mein hai Hai dil-e-shoriida-e-Gaalib tilism-e-pech-o-taab raham kar apni tamanna par ki kis mushkil mein hai

Tumhara Hijar Mana Lon Agar Ijazat Ho تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو جنوں وہی ہے وہی میں مگر ہے شہر نیا یہاں بھی شور مچا لوں اگر اجازت ہو کسے ہے خواہش مرہم گری مگر پھر بھی میں اپنے زخم دکھا لوں اگر اجازت ہو تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو